سعودی فرماں روا کا چینی صدر سے ٹیلیفون رابطہ، عالمی مسائل پر غور

ریاض۔ 10مئی(اے پی پی) سعودی شاہ سلمان نے ٹیلیفون پر چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت کی ہے جس میں تازہ ترین عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر شی جن پنگ سے علاقائی و عالمی موضوعات پر غورکے لئے رابطہ کیا۔ بات چیت جس میں تازہ عالمی صورت حال سمیت دیگر امور …

ریاض۔ 10مئی(اے پی پی) سعودی شاہ سلمان نے ٹیلیفون پر چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت کی ہے جس میں تازہ ترین عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر شی جن پنگ سے علاقائی و عالمی موضوعات پر غورکے لئے رابطہ کیا۔ بات چیت جس میں تازہ عالمی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو کت دوران چین کے صدر نے کہا کہ وہ عالمی ومشترکہ علاقائی مسائل پر تعاون کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ اگلے سال سعودی عرب کی جی ٹوئنٹی اجلاس کی میزبانی پر غور کرتے ہوئے صدر جن پنگ نے کہا کہ یہ ذمے داری باہمی تعلقات میں فروغ کی حامل ہوگی۔

Leave a Reply