سعودی نائب وزیرخارجہ سے فلسطین کے وزیرخارجہ کی ملاقات، غزہ کی صورتحال بار ے تبادلہ خیال کیا

ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سےجدہ میں فلسطین کی وزیر خارجہ فارسین اغابکیان اور صومالیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ علی محمد عمر نے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق اوآئی سی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس کے موقع پر فلسطینی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔ …

ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سےجدہ میں فلسطین کی وزیر خارجہ فارسین اغابکیان اور صومالیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ علی محمد عمر نے ملاقات کی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق اوآئی سی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس کے موقع پر فلسطینی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

انجینئر ولید الخریجی اور صومالیہ کے وزیر مملکت نے سعودی عرب اور صومالیہ کے تعلقات کا جائزہ، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت خارجہ کی برانچ کے ڈائریکٹر جنرل فرید بن سعد الشھری بھی موجود تھے۔