سعودی نائب وزیرخارجہ کی روانڈا کے صدر سے ملاقات ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال

کیگالی، ریاض ۔25فروری (اے پی پی):روانڈا کے صدر پال کاگامے نے کیگالی میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور روانڈا کے تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بھی بات کی گئی۔سعودی نائب وزیرخارجہ …

کیگالی، ریاض ۔25فروری (اے پی پی):روانڈا کے صدر پال کاگامے نے کیگالی میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور روانڈا کے تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بھی بات کی گئی۔سعودی نائب وزیرخارجہ نے راونڈا کے صدر کو سعودی قیادت کی تہنیتی پیغام پہنچایا، حکومت اور عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

قبل ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے روانڈا کی وزیر مملکت برائے خارجہ آسٹیا کیتسے سے ملاقات کی، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں انجینئر ولید بن الکریم الخریجی نے کیگالی میں کنگ فیصل ہسپتال کا معائنہ کیا، انہیں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔شاہ فیصل ہسپتال روانڈا کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، اس کی تعمیر اور توسیع کے لیے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے امداد فراہم کی ہے۔

 

مزید خبریں