سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی انڈر سیکرٹری کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےبارے تبادلہ خیال

ریاض ۔13جنوری (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی سےریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرمیں امریکی انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی ترقی، توانائی اورماحولیات جیکب ہیلبرگ نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں …

ریاض ۔13جنوری (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی سےریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرمیں امریکی انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی ترقی، توانائی اورماحولیات جیکب ہیلبرگ نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے عہدیدار اورمملکت میں امریکی ناظم الامور ایلیسن دلورتھ بھی موجود تھیں۔علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ریاض میں مشرقی بحیرہ روم کے لیے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی سے ملاقات کی۔سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان دو طرفہ تلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔