سعودی وزارت حج کی جانب سے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت

ریاض۔03 فروری(اے پی پی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے ویژن 2030ء کے تحت بیرون ملک سیآنے والے معتمرین کوآن لائن عمرہ ویزا کی سہولت جاری کردی ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ” مقام”کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کردی ہے جس کے تحت وہ ممالک جہاں بیرونی عمرہ ایجنٹ موجود نہیں، کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی عمرہ ویزا اور پیکیج کا حصولآن لائن کیا جاسکے گا۔ اس ضمن میں نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ وزارت نیآن لائن عمرہ پروگرام جاری کیا ہے جس پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدماتآن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ ”مقام” کے اجراء سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہوگا جہاں بیرونی عمرہ کمپنیاں موجود نہیں۔ ڈاکٹر عبدالفتاح کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تجرباتی طور پر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ھ کے دوران آنے والے معتمرین کی تعداد 11لاکھ کے قریب رہی۔مملکت کے ویژن 2030ء کو مدنظر رکھتے ہوئے معتمرین کی تعداد سالانہ 3 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔