اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے اتوار کو وطن واپس روانہ ہوگئے۔ دورے کے دوران انہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بہت سودمند ملاقاتیں کیں۔ نور خان ایئربیس پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی نمایاں شخصیات کے …
سعودی وزیر اطلاعات پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے اتوار کو وطن واپس روانہ ہوگئے۔ دورے کے دوران انہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بہت سودمند ملاقاتیں کیں۔ نور خان ایئربیس پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی نمایاں شخصیات کے ساتھ مثبت اور بہت سودمند بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب منفرد اور خصوصی تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کے دورے سے دونوں بردار ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے‘ نہ صرف دونوں ملکوں کی حکومتیں بلکہ عوام بھی پرتپاک تعلقات کے حامل ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کی نئی منتخب حکومت کے دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ نور خان ایئربیس پر ان کی وطن واپسی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین‘ ایڈیشنل سیکرٹری وزرات اطلاعات شفقت جلیل اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کے دورہ پاکستان سے دونوں اسلامی برادر ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔








