سعودی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وفد کی سربراہی کریں گے

120
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

جدہ۔21ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی اجلاس سمیت متعدد سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔ اجلاس کا مقصد کثیر الجہتی بین الاقوامی کام کو آگے بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اجلاسوں میں عالمی سلامتی اور قیام امن کی کوششوں اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔سعودی وفد امریکا میں سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر مملکت برائے امور خارہ عادل الجبیر، وزیر کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ اور وزیر اقتصادیات ومنصوبہ بندی فیصل علی ابراہیم شامل ہیں ۔