سعودی وزیر خارجہ سےترک ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفاد کے علاقائی امور بارے تبادلہ خیال کیا

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفاد کے علاقائی امور بارے بات چیت کی گئی۔ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور …

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفاد کے علاقائی امور بارے بات چیت کی گئی۔ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا،

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور ترکیہ میں سعودی سفیر فہد بن اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں