ریاض ۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے ملاقات کی ۔ ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی …
سعودی وزیر خارجہ سے اردن کے ہم منصب کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے ملاقات کی ۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔








