سعودی وزیر خارجہ سے جی سی سی کے سیکرٹر ی جنرل کی ملاقات،ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت

ریاض ۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےخلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹر ی جنرل جاسم بن محمد البدیوی نے ملاقات کی۔ ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں جی سی سی میں مشترکہ کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر …

ریاض ۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےخلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹر ی جنرل جاسم بن محمد البدیوی نے ملاقات کی۔

ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں جی سی سی میں مشترکہ کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔