سعودی وزیر خارجہ سے روسی، چینی اور جاپانی ہم منصب کا رابطہ، علاقائی صورتحال کا جائزہ

ریاض ۔3اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےروس، جاپان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارووف اور جاپانی ہم منصب توشیمتسو موتیگی نے رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جاپانی وزیر خارجہ نےمشرق وسطی تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے …

ریاض ۔3اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےروس، جاپان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارووف اور جاپانی ہم منصب توشیمتسو موتیگی نے رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جاپانی وزیر خارجہ نےمشرق وسطی تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کے حوالے سے شہزادہ فیصل بن فرحان کی کوششوں کو سراہا ہے۔جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود توانائی کی مستحکم فراہمی برقرار رکھنے کے لیے مملکت کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جاپان، ایران کے ساتھ تنازع کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، جبکہ سعودی عرب کے ساتھ مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔