- Advertisement -
ریاض ۔31جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے،کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب جمہوریہ مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہ خلیل نے اپنے وفد کے ہمراہ سعودی وزیر خارجہ سے ریاض میں ملاقات کی۔اس موقع پر سعودی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سعود الساطی اور جمہوریہ مالدیپ میں سعودی عرب کے سفیر مترک العجالین بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی و عالمی موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554110
- Advertisement -