ریاض ۔2مارچ (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو اٹلی، برطانیہ اور قطر وزرائے خارجہ اور فلسطین کے نائب صدر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے درمیان رابطے میں سعودی عرب، قطر اور دیگر ملکوں کی موجودہ صورتحال پر بات کی گئی۔ دونوں …
سعودی وزیر خارجہ سے فلسطینی نائب صدر اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطے، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔2مارچ (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو اٹلی، برطانیہ اور قطر وزرائے خارجہ اور فلسطین کے نائب صدر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے درمیان رابطے میں سعودی عرب، قطر اور دیگر ملکوں کی موجودہ صورتحال پر بات کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے ملکوں کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کے لیے مکمل حق رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔اٹلی کے ہم منصب انتونیو تاجانی نے خطے کی صورتحال اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی وزیرخارجہ نے بھی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔علاقائی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے تمام کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے خطے کی صورتحال اور اس کے سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔








