سعودی وزیر خارجہ ولی عہد کا اہم پیغام لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، امریکہ کی مداخلت خطے میں امن و امان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، امریکہ کی مداخلت خطے میں امن و امان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ نے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور اس کشیدہ صورتحال میں بہترین سفارتکاری پر وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں امریکہ کی مداخلت خطے میں امن و امان کیلئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات میری سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی اور انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے میں نے خوش آمدید کہا جبکہ( آج )سعودی وزیر خارجہ ولی عہد کا اہم پیغام لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم امن و امان کے داعی ہیں ۔ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان کی طرف سے خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش سیاسی مقاصد کے تحت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تو بی جے پی کے لیڈر خود مان رہے ہیں کہ پاکستان کی حدود میں فضائی حملے سے ہمیں لوک سبھا میں 22 نشستیں زیادہ ملنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply