سعودی وزیر خارجہ کی ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس

ماسکو ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،انھیں جانا ہوگا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انھوں نے یہ بات ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔عادل الجبیر نے صحافیوں سے گفتگو …

ماسکو ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،انھیں جانا ہوگا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انھوں نے یہ بات ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔عادل الجبیر نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں ایران کی مداخلت کا خاتمہ چاہتا ہے۔انھوں نے روس کی حمایت سے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام امن مذاکرات کے بارے میں مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے شرکاءکی فہرست کو بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان شامی صدر بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply