سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) او ورلڈ بینک گروپ کی سپرنگ میٹنگز 2026 میں مملکت کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
سعودی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے
ریاض ۔14اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) او ورلڈ بینک گروپ کی سپرنگ میٹنگز 2026 میں مملکت کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق مملکت کے وفد میں سعودی سینٹرل بنک ( ساما) کے گورنر ایمن بن محمد السیاری، معاون وزیر خزانہ برائے انٹرنیشنل ریلیشنز و فنانشل پالیسی انجینیئرعبداللہ بن زرعہ، سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد کے علاوہ وزارت خزانہ، سعودی فنڈ اور ساما کے عہدیدار اور ماہرین شامل ہیں۔محمد الجدعان، گورنر ساما کے ہمراہ جی 20 وزرائے خزانہ اور گورنر سینٹرل بینکس کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جو امریکہ کی صدارت میں پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔ورلڈ بینک گروپ کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں عالمی معیشت کو درپیش ترجیحی اقتصادی اور ترقیاتی موضوعات پر بات کی جائے گی۔سعودی وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں عالمی اقتصادی صورتحال، ترقی کے امکانات اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔









