سعودی وزیر دفاع کا دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےابوظبی کے الشاطی پیلس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اماراتی حکومت اورعوام کی مزید ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ابوظہبی ۔19اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےابوظبی کے الشاطی پیلس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اماراتی حکومت اورعوام کی مزید ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔

امارات کے صدر نے بھی سعودی قیادت کو تہنیتی پیغام دیا۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’ہم نے دونوں قوموں کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی گہرائی کو اجاگر کیا۔ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔