ریاض ۔19جنوری (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور شام کے تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے مواقع پر بات کی گئی۔دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ باہمی دلچسپی …
سعودی ولی عہد اور شامی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ۔خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔19جنوری (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور شام کے تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے مواقع پر بات کی گئی۔دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








