ریاض ۔20فروری (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےریاض کے قصر الیمامہ میں امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکاکے تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، …
سعودی ولی عہد سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔20فروری (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےریاض کے قصر الیمامہ میں امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکاکے تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔








