سعودی ولی عہد کی عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

سعودی ولی عہد کی عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

ریاض ۔10مئی (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عراق کے نامزد وزیراعظم علی فالح کاظم الزیدی کو حکومتی سربراہ کے طور پر تقرر پر مبارکباد دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، جس میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

پیغام میں کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔