سعودی ٹورازم اتھارٹی نے دبئی فیسٹیول میں گرینڈ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا

35
Saudi Tourism Authority

ریاض ۔17مارچ (اے پی پی):سعودی ٹورازم اتھارٹی نے دبئی لنکس انٹرنیشنل فیسٹیول آف کریٹیویٹی 2024 میں تین ایوارڈز اپنے نام کرلیے اورایک اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی نے بین الاقوامی سٹار میسی کے تعاون کے ساتھ سعودی سیاحت کے سفیر کے طور پر اس تعاون کو ممتاز بنانے والی تخلیقی تشہیری سرگرمیوں کے لیے فیسٹیول کا عظیم الشان انعام جیتا۔ ان سرگرمیوں کو زیادہ تر بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس نے کورکیا ۔تقریب کے دوران لائنز اور دبئی لنکس کے سی ای او مسٹر سائمن کک نے سعودی ٹورازم اتھارٹی کو تفریح اور شراکت داری کے زمرے میں شاندار اور گولڈ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ شناخت کو بڑھانے اور سیاحت کے تجربات کو فعال کرنے میں سعودی اتھارٹی کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سٹریٹجک پہلو میں تخلیقی صلاحیتوں کے زمرے میں اتھارٹی نے کانسی کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔ یہ فیسٹول ہر سال مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں افراد اور اداروں کے لیے میڈیا اور اشتہارات کے میدان میں تخلیقی کاموں کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔یہ کامیابی سعودی ٹورازم اتھارٹی کی سعودی عرب کو خطے اور دنیا میں ایک سرکردہ سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت حاصل کی گئی۔ اتھارٹی کی توجہ عمدگی، اختراع اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی پر مرکوز رہی۔دبئی لنکس انٹرنیشنل فیسٹیول آف کریٹیویٹی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں تخلیقی کاموں کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

یہ تخلیقی دنیا کے رہنماؤں اور نئے اداروں اور ہنرمندوں کو مارکیٹنگ کے شعبوں میں ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں کے مختلف شعبوں میں تجربات کا تبادلہ کا موقع فراہم کرتا ہے۔