سعودی پرولیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا کیریئر کا 960واں گول، النصر کی اہم فتح

ریاض ۔22جنوری (اے پی پی):پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے شاندار کیریئر کا 960واں گول سکور کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل النصر کو اہم کامیابی دلائی۔ای ایس پی این کے مطابق النصر نے دمام میں کھیلے گئے اہم میچ میں کمزور حریف دامک کو 1-2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور اب …

ریاض ۔22جنوری (اے پی پی):پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے شاندار کیریئر کا 960واں گول سکور کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل النصر کو اہم کامیابی دلائی۔ای ایس پی این کے مطابق النصر نے دمام میں کھیلے گئے اہم میچ میں کمزور حریف دامک کو 1-2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور اب وہ لیگ لیڈر الہلال سے 4 پوائنٹس پیچھے ہے۔40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے دوسرے ہاف کے آغاز میں تنگ زاویے سے گول داغا، جس میں ان کے ہم وطن جواؤ فیلکس نے معاونت کی۔

یہ رواں سیزن میں ان کا 16واں گول تھا اور وہ لیگ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے لیے اپنے آخری 10 میں سے 9 اوے میچز میں گول سکور کیا ہے۔اس سے قبل عبدالرحمن غریب نے پانچویں منٹ میں النصر کو برتری دلائی تھی۔ دامک کی جانب سے جمال ہارکاس نے 68ویں منٹ میں واحد گول کیا، تاہم النصر نے برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے اختتامی لمحات میں ایک اور گول بھی کیا، لیکن آف سائیڈ قرار دئیے جانے کے باعث اسے مسترد کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے کیریئر کے ایک ہزار گول مکمل کیے بغیر ریٹائر نہیں ہوں گے، اور اس ہدف کی جانب وہ مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں