سعودی ڈاکارریلی 2025 کا آغاز 17 جنوری سے ہو گا

ریاض۔30نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت سپورٹس نے کہا ہے کہ سعودی ڈاکارریلی 2025 کےچھٹے ایڈیشن کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔اخبار 24 کے مطابق سعودی آٹواینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان بن عبدالہ الفیصل نے ورچوئل اجلاس کے دوران اس کا اعلان کیا۔اس موقع پر ڈاکارریلی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کاسٹیرا بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا …

ریاض۔30نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت سپورٹس نے کہا ہے کہ سعودی ڈاکارریلی 2025 کےچھٹے ایڈیشن کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔اخبار 24 کے مطابق سعودی آٹواینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان بن عبدالہ الفیصل نے ورچوئل اجلاس کے دوران اس کا اعلان کیا۔اس موقع پر ڈاکارریلی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کاسٹیرا بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکار ریلی کی مسافت 7707 کلو میٹر ہوگی جو بیشہ سے شروع ہو کر شمالی علاقوں سے گزرتی ہوئی مملکت کے وسطی علاقے الدوادمی اور ریاض سے ہو کر سب بے بڑے صحرا ’ربع الخالی ‘ میں ختم ہوگی۔