سعودی کابینہ کی جانب سے امریکااور یوکرین کے مذاکرات کا خیرمقدم

جدہ ۔12مارچ (اے پی پی):سعودی کابینہ نے امریکا اور یوکرین کے حکام کے درمیان جدہ میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے، جس کی میزبانی سعودی عرب نے کی۔ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں مقامی اور عالمی سطح پر مختلف موضوعات زیربحث آئے۔ امریکا اور یوکرین مذاکرات کےلیے مملکت کی میزبانی کے فیصلے …

جدہ ۔12مارچ (اے پی پی):سعودی کابینہ نے امریکا اور یوکرین کے حکام کے درمیان جدہ میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے، جس کی میزبانی سعودی عرب نے کی۔ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں مقامی اور عالمی سطح پر مختلف موضوعات زیربحث آئے۔ امریکا اور یوکرین مذاکرات کےلیے مملکت کی میزبانی کے فیصلے کو سراہا گیا جو مسئلے کے حل کےلیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ اجلاس کے آغاز میں ارکین کابینہ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اریٹیریا کے صدر کی جانب سے موصول ہونے والے مکتوب کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ولی عہد سے یوکرینی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس میں یوکرین کے مسئلے کے حل اور مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے مملکت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔علاوہ ازیں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے حوالے سے مشترکہ بزنس کونسل کے از سرنو قیام کاخیر مقدم کیا گیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس کے اعلامیہ کو سراہا گیا جس میں فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کے مطالبے کو مکمل طورپر مسترد کرنے پر زو دیا گیا۔

مسئلے کے حل کے لیے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی تصدیق کی گئی۔کابینہ نے شامی قیادت کی جانب سے ملک میں امن عامہ کو برقرار رکھنے اور ریاستی اداروں کی تعمیر کے عمل کو مکمل کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ مکہ مکرمہ میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے حوالے سے مملکت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی گئی۔مختلف شعبوں میں بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کو سراہا گیا جس میں خواتین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 69 ویں اجلاس کی صدارت کرنا شامل تھا۔