سعودی کمپنی آرامکو ٹریلین ڈالر کلب میں شامل ہوگئی

ویانا ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی کی قدر آئندہ چند ماہ کے دوران 2 ٹریلین ڈالر کی حد عبور کر جائے گی۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ویانا میں امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ سے گفتگو کر رہے تھے۔ بلومبرگ کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو ٹریلین ڈالر کلب میںشامل ہو گئیہے۔ شیئرز کے پہلے سودے سے …

ویانا ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی کی قدر آئندہ چند ماہ کے دوران 2 ٹریلین ڈالر کی حد عبور کر جائے گی۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ویانا میں امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ سے گفتگو کر رہے تھے۔ بلومبرگ کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو ٹریلین ڈالر کلب میںشامل ہو گئیہے۔ شیئرز کے پہلے سودے سے سعودی آرامکو کی قدر 1.7 ٹریلین ڈالر کے قریب ہوجائے گی۔بلومبرگ کا کہناہے سعودی آرامکو ’ایپل‘ اور ’مائیکرو سافٹ‘ کمپنیوں پر 600 ارب ڈالر سے سبقت لے جارہی ہے۔ دنیا بھر میں 2 کمپنیاں ایسی ہیں جن کی قدر ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ مانی جاتی ہے۔ دریں اثناءسعودی آرامکو کے اعلامیے کے مطابق 3 ارب عام شیئرز مارکیٹ میں پیش کیے گئے جو کمپنی کے سرمائے کا 1.5فیصد ہیں۔