جدہ۔22فروری (اے پی پی): سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 353.69 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 324.22 ریال ،21 قیراط سونے کی قیمت میں تین ریال جبکہ18 قیراط ایک گرام کی …
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

مزید خبریں
جدہ۔22فروری (اے پی پی): سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 353.69 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 324.22 ریال ،21 قیراط سونے کی قیمت میں تین ریال جبکہ18 قیراط ایک گرام کی قیمت 265.27 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 206.32 ریالریکارڈ کئے گئے۔ گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 11004.79 ریال جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 690 ریال ہوگئی۔







