سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ

Saudi Gold Market
Saudi Gold Market

جدہ ۔19مارچ (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونا 239.80 ریال، 22 قیراط 219.82 اور18 قیراط 179.85 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 209.83 ریال رہی جو کاروبار کے اختتام پر 203.39 ریال میں دستیاب تھا۔