سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ

112
Saudi gold market

جدہ ۔5اپریل (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 276.43 ریال، 22 قیراط ایک گرام 253.40 اور18 قیراط 207.33 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.88 ریال رہی۔

گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط8قیراط کی گنی 2,322.05، 22 قیراط 8 گرام کی گنی 2,432.62 جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,653.77 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 278,369 ریال میں دستیاب رہا۔