سعوی معلمہ کی موسیقی نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے

جدہ۔ 27اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں ایک استانی نے روایتی موسیقی کے ایک آلے ''عود'' کی دھن پرامن کا گیت کا کرشائقین کے دل جیت لیے۔العربیہ نیوز کے مطابق ریاض سیزن میں شرکت کے موقع پر ایک خاتون معلمہ غلا الدوسری نے ''عود'' کے متعدد ٹریک پیش کیے جنہیں لوگوں نے بے حد پسند کیا اور ان کی موسیقی آلے کو پیشہ وارانہ مہارت میں استعمال کرنے اور …

جدہ۔ 27اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں ایک استانی نے روایتی موسیقی کے ایک آلے ”عود” کی دھن پرامن کا گیت کا کرشائقین کے دل جیت لیے۔العربیہ نیوز کے مطابق ریاض سیزن میں شرکت کے موقع پر ایک خاتون معلمہ غلا الدوسری نے ”عود” کے متعدد ٹریک پیش کیے جنہیں لوگوں نے بے حد پسند کیا اور ان کی موسیقی آلے کو پیشہ وارانہ مہارت میں استعمال کرنے اور اس کی دھنوں پر اس کی خوب تحسین کی۔غلا نے سعودی قومی امن گیت کے ذریعے سامعین کو متاثر کیا جس پرعوام کی جانب سے اس کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔ اس نے سعودی عرب کی جنرل انٹرنیمنٹ اتھارٹی کی طرف سے تفریحی پروگرامات منعقد کرنے پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ معلمہ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس موقع کے لئے آپ کا شکریہ کہ مجھے ریاض سیزن کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ انٹرنیٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ ریاض سیزن کے انعقاد پر بجا طور پرمبارک باد کے مستحق ہیں۔

مزید خبریں