سفیر آمنہ بلوچ کی برسلز میں مشاعرہ کی تقریب کی صدارت ، ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا

Ambassador Amina Baloch
Ambassador Amina Baloch

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے برسلز میں ایک سحر انگیز مشاعرہ کی تقریب کی صدارت کی۔پاکستان پریس کلب بیلجیئم کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد پاکستان کے معروف صحافی خالد حمید فاروقی کی دوسری برسی کی مناسبت سے کیا گیا۔

اتوار کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر سفیر آمنہ بلوچ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں اس طرح کی مزید تقریبات کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔پاکستان اور یورپ کے درمیان مشترکہ ادبی ورثے کا جشن مناتے ہوئے خالد حمید فاروقی کی یاد کو ایک خوبصورت خراج تحسین پیش کیا گیا۔

محفل مشاعرہ کی تقریب میں بیلجیئم، جرمنی اور یورپ کے مختلف حصوں سے شاعروں نے شرکت کی جنہوں نے اردو اور پنجابی میں اپنا کلام پیش کیا۔