سفیر آمنہ بلوچ کی بیلجیئم کے پاکستانی نژاد سیاستدانوں سے ملاقات

برسلز۔9مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم کے پاکستانی نژاد سیاستدانوں سے ملاقات کی۔

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس ” پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں بات چیت کے دوران پاکستانی سفیر نے بیلجیئم کےآئندہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی بھرپور شرکت کو سراہا۔