سفیر رحیم حیات قریشی سے برسلز میں عمان کی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

برسلز۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی سے برسلز میں عمان کی سفیر رُواء عائشہ اشرف الزدجالی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قائم طویل المدتی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔فریقین نے مختلف شعبوں میں …

برسلز۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی سے برسلز میں عمان کی سفیر رُواء عائشہ اشرف الزدجالی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قائم طویل المدتی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفادات کو مزید تقویت دی جا سکے۔