چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے جمہوریت پسند عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ایک جمہوری، پارلیمانی اور عوامی پاکستان تھا۔
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے جمہوریت پسند عوام کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے جمہوریت پسند عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ایک جمہوری، پارلیمانی اور عوامی پاکستان تھا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین دے کر ملک میں جمہوری نظام کی مضبوط بنیاد رکھی جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور خواتین کی بااختیاری کے لیے تاریخ ساز جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری سفر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور جمہوریت محض ووٹ ڈالنے کا نام نہیں بلکہ عوام کو بااختیار بنانے، مساوی مواقع اور بنیادی حقوق کی ضمانت کا نظام ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جمہوریت کے ثمرات مستحق اور کمزور طبقات تک پہنچانے کی عملی مثال ہے جبکہ مضبوط جمہوریت ہی سماجی انصاف، معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضامن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمان کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔






