سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیرس میں یونیسکو ہیڈکوارٹر میں ہونے والے مباحثہ میں شرکت

پیرس۔12دسمبر (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیرس میں یونیسکو ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے مباحثہ میں شرکت کی۔پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں ہونے والی تقریب کا اہتمام یونیسکو اور یورپی یونین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العینی اور اقوام متحدہ کے سابق ہائی کمشنر برائے انسانی …

پیرس۔12دسمبر (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیرس میں یونیسکو ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے مباحثہ میں شرکت کی۔پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں ہونے والی تقریب کا اہتمام یونیسکو اور یورپی یونین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العینی اور اقوام متحدہ کے سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔

پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے’’خیالات کے آزادانہ بہاؤ‘‘ کی اہمیت کو جمہوریتوں اور بین الاقوامی سفارت کاری کی بنیاد کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کھلے مکالمے اور فکری تبادلے کی جگہیں محدود ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ بنیاد تیار کرنے کی خاطر ریاستوں کی ایک دوسرے کے ساتھ تعمیری طور پر مشغول ہونے میں ناکامی بڑھتی جارہی ہے،یہ متحرک کثیرالجہتی اور بین الاقوامی سفارت کاری کے لیے ایک بحران میں حصہ ڈال رہا ہے۔

پاکستانی سفیر نے یو این 80 کے عمل سے پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجز سمیت اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس پلر پر اس کے اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عمل کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی مشینری میں جدت لانے اور اسے ہموار کرنے کا ایک موقع قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ عمل انسانی حقوق کے طریقہ کار اور انسانی حقوق میں ہونے والی پیش رفت کو کمزور کرنے کا باعث نہیں بننا چاہیے۔ پینل ڈسکشن کے دیگر شرکاء میں ایمنسٹی انٹرنیشنل فرانس کی صدر اینی ساوینیل باراس اور انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل لاء کے بین الاقوامی قانون کے پروفیسر جان واؤٹرز اور دیگر شامل تھے۔

مزید خبریں