سلامتی کونسل نے بحیرہ احمر سے متعلق رپورٹنگ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بحیرہ احمر سے متعلق رپورٹنگ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2826 (2026) منظور کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں حملوں سے متعلق رپورٹنگ کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کی جانب سے متواتر رپورٹس پیش کرنے کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے

نیویارک۔15جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بحیرہ احمر سے متعلق رپورٹنگ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2826 (2026) منظور کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں حملوں سے متعلق رپورٹنگ کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کی جانب سے متواتر رپورٹس پیش کرنے کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے، جو اب 15 جنوری 2027 تک جاری رہے گی۔سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ چین اور روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔سلامتی کونسل کے 10,194 ویں اجلاس میں منظور کی گئی یہ قرارداد یمن اور بحیرہ احمر سے متعلق سلامتی کونسل کی سابقہ قراردادوں کا تسلسل ہے۔قرارداد کے تحت قرارداد 2722 (2024) کی شق 10 میں شامل رپورٹنگ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے تاکہ بحیرہ احمر کی صورتحال سے متعلق سیکرٹری جنرل کی متواتر رپورٹس اور بریفنگز سلامتی کونسل کو بدستور فراہم کی جاتی رہیں۔

مزید خبریں