واشنگٹن ۔ 25 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے اس بیان میں شمالی کوریا کو دنیا کے لیے خطرہ بھی قرار دیا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں ہونے والے حالیہ کیمیائی حملوں کا جواب …
سلامتی کونسل کو شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کے لیے تیار رہنا چاہیے، ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 25 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے اس بیان میں شمالی کوریا کو دنیا کے لیے خطرہ بھی قرار دیا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں ہونے والے حالیہ کیمیائی حملوں کا جواب دینے میں بھی ناکام رہی ہے۔







