سلامتی کے مشترکہ مفادات میں تعاون علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ سلامتی کے مشترکہ مفادات میں تعاون علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوںنے جمعرات کو یہاںکیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے ادارے اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے 21 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ہونے والی کیمیکل سیکورٹی اینڈ سیفٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ سلامتی کے مشترکہ مفادات میں تعاون علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوںنے جمعرات کو یہاںکیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے ادارے اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے 21 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ہونے والی کیمیکل سیکورٹی اینڈ سیفٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ یہ کنونشن کیمیا ئی اور دیگر خطرناک مواد سے نمٹنے کے دوران تحفظ وسلامتی کے جدید طریقے وضع کرنے کا لائحہ عمل پیش کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کیمیکل سیکورٹی پروگرام امریکہ کے عدم پھیلاوکی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ ہماری اس سوچ کا بھی عکاس ہے کہ سلامتی کے مشترکہ مفادات میں تعاون علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔