سلووینیا کے سائیکلسٹ تاڈیج پوگاچرنے ٹور ڈی رومانڈی کا پہلا مرحلہ جیت لیا

سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تاڈیج پوگاچرنے ٹور ڈی رومانڈی کا پہلا مرحلہ جیت لیا،اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے ریس کی مجموعی برتری کی علامت لیڈر یلوجرسی بھی اپنے نام کر لی ہے۔

برن۔30اپریل (اے پی پی):سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تاڈیج پوگاچرنے ٹور ڈی رومانڈی کا پہلا مرحلہ جیت لیا،اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے ریس کی مجموعی برتری کی علامت لیڈر یلوجرسی بھی اپنے نام کر لی ہے۔

جرمنی کے سائیکل سوار فلورین لیپووٹز دوسرے جبکہ فرانس کے سائیکلسٹ لینی مارٹنیز تیسرے نمبر پر رہے۔ای ایس پی این کے مطابق ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شریک ہیں۔ ریس کے ابتدائی مرحلے سے قبل ابتدائی ٹائم ٹرائل پرولوگ ہوا جس میں فرانس کے سائیکل سوار ڈورین گوڈون نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کے پہلے مرحلے میں سائیکل سواروں نے مارٹینی سے مارٹینی تک کا سفر طے کرنا تھا جس کا فاصلہ 171.2 کلومیٹر پر محیط تھا۔ا جس کو 27سالہ سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تاڈیج پوگاچرنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تاڈیج پوگاچرنے پہلے مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 56منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جرمنی کے 25 سالہ سائیکل سوار فلورین لیپووٹز دوسرے نمبر پر رہےجبکہ فرانس کے سائیکل سوار الیکس باؤڈین دوسرے جبکہ فرانس کے 22 سالہ سائیکل سوار لینی مارٹنیز تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ ریس میں پہلے مرحلے سے سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تاڈیج پوگاچرکا یلو جرسی کا قبضہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں