سلیمانی پتھر کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 5.72 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 08نومبر(اے پی پی) ستمبر 2019ء کے دوران سلیمانی پتھر کی برآمدات میں 5.72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2019ء کے دوران سلیمانی پتھر کی برآمدات کا حجم 3لاکھ 14 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اگست 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 2لاکھ 97 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اگست 2019ء کے مقابلہ میں …

اسلام آباد ۔ 08نومبر(اے پی پی) ستمبر 2019ء کے دوران سلیمانی پتھر کی برآمدات میں 5.72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2019ء کے دوران سلیمانی پتھر کی برآمدات کا حجم 3لاکھ 14 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اگست 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 2لاکھ 97 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اگست 2019ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران سلیمانی پتھر کی ملکی برآمدات میں 17ہزار ڈالر یعنی 5.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں