سماجی تحفظ کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے میں اہم کردار اداکر رہا ہے وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سماجی تحفظ کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے میں اہم کردار اداکر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 87 لاکھ 50 ہزارسے زائدافراد کواب تک کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے سہولت فراہم کرنے میںمدد کیلئے 106ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی گئی ہے۔منگل کو اپنے ایک …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سماجی تحفظ کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے میں اہم کردار اداکر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 87 لاکھ 50 ہزارسے زائدافراد کواب تک کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے سہولت فراہم کرنے میںمدد کیلئے 106ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی گئی ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میںایک لاکھ 29ہزار517 افراد میں 1.6168ارب روپے،بلوچستان میں 4 لاکھ 3 ہزار712 افراد میں4.9316 ارب ،گلگت بلتستان میں 57 ہزار 139افراد میں 0.7259ارب روپے ، اسلام آباد میں 32410 افراد میں 0.3936 ارب روپے، خیبرپختونخوا میں میںایک لاکھ 63ہزار34 افراد میں20.0757 ارب روپے، پنجاب میں میں37 لاکھ 77ہزار837 افراد میں 45.9044 ارب روپے اور سندھ میں 2 لاکھ 72ہزار42 افراد میں 32.8547 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پراس پروگرام کے تحت 87 لاکھ50ہزار691 افراد میں 106.50270ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں