سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ، نیوایج کیبلز و پلاٹینم ہومز نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ کے چوتھے روز دو اہم میچز کھیلے گئے

لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ کے چوتھے روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ترجمان کے مطابق پہلے تین ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے تین میچز کھیلے گئے

جن میں نیوایج کیبلز ،ماسٹر پینٹس نے پہلے ایس کیو سی گولڈ ،ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 4-2 سے اور لیدر گیلریا کی ٹیم کو 6-2 سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں ایس کیو سی گولڈ ،ماسٹر پینٹس نے لیدر گیلریا کو 4-1 سے ہرادیا۔تیسرے میچ میں پلانٹیم ہومز نے جناح پولو ٹیم کو 5-2 سے اور شیخو ،باڑیز،ڈائمنڈ کی ٹیم کو 6-0 سے ہرا دیا۔اس طرح نیوایج کیبلز ،ماسٹر پینٹس اور پلاٹینم ہومز کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں