اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے نتیجہ میں پنجاب کے کئی اضلاع میں کورونا وائرس میں کمی آئی ہے ،اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور عید پر …
سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے نتیجہ میں پنجاب کے کئی اضلاع میں کورونا وائرس میں کمی آئی،یاسمین راشد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے نتیجہ میں پنجاب کے کئی اضلاع میں کورونا وائرس میں کمی آئی ہے ،اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور عید پر مصالحہ دارکھانے اور زائد خوراک سے پرہیز کریں انہوں نے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران باہر گھومنے پھرنے اور ایک دوسرے سے میل جول سے بھی گریز کریں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ گزشتہ عید الفطر کے موقع پر ایس او پیز کی خلاف ورزی سے متعدد افراد مین کورونا کیسز کی نشاندہی ہوئی ۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ عید مناتے ہوئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ لوگوں کی بہتر صحت کی دیکھ بھال ہوسکے ۔دریں اثناءفیصل جاوید نے کہا ہے کہ لوگ کم کھانے کی عادت اپنائیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھیں ۔








