سمندری خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17.64 فیصداضافہ

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے سمندری خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.64 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر تک عرصہ کے دوران 75.370 ملین ڈالر لاگت کی مچھلیوں اوردیگر سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے سمندری خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.64 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر تک عرصہ کے دوران 75.370 ملین ڈالر لاگت کی مچھلیوں اوردیگر سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات کاحجم 64.066 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں28ہزار466میٹرک ٹن سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال اس عرصہ میں21ہزار959 میٹرک ٹن برآمدات ریکارڈکی گئیں تھیں۔یوں بلحاظ وزن اضافہ کی شرح 29.63فیصدرہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply