سمندری طوفان ہاگی بِیس کو بڑی آفت قرار دیدیا جائے گا، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے عندیہ دیا ہے کہ کابینہ سمندری طوفان ہاگی بیس کو بڑی آفت قرار دیئے جانے کا فیصلہ جلدکر ے گی۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم ابے نے توکیو میں آفات سے نمٹنے کی ذمہ دار ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے مقامی حکومتیں سرمایہ کم پڑنے …

ٹوکیو ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے عندیہ دیا ہے کہ کابینہ سمندری طوفان ہاگی بیس کو بڑی آفت قرار دیئے جانے کا فیصلہ جلدکر ے گی۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم ابے نے توکیو میں آفات سے نمٹنے کی ذمہ دار ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے مقامی حکومتیں سرمایہ کم پڑنے کے کسی خدشے کے بغیر بحالی کا کام جاری رکھ سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیات کی جانب سے درخواست کئے جانے پر مرکزی حکومت سڑکوں کی تعمیر کے بارے میں منصوبہ بندی کر کے احکامات جاری کر سکے گی۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ گزشتہ جمعہ کے روز کی شدید بارش کے بعد بدستور لاپتہ افراد کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کریں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے کی فوری تصدیق کی جائے۔

مزید خبریں