شام میں سرکار ی ٹیلی کام کمپنی کی سمندر میں بچھائی گئی انٹرنیٹ کیبل کو تخریب کاروں نے تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق شامی حکام نے بتایا کہ زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کو شام کے شہر طرطوس اور مصری شہر سکندریہ کے درمیانی علاقے میں تخریبی کارروئی کر کے نقصان پہنچایا گیا ہے۔
سمندر میں کیبل کو تخریب کار ی سے نقصان ،شام میں انٹرنیٹ سروس متاثر
دمشق۔16جون (اے پی پی):شام میں سرکار ی ٹیلی کام کمپنی کی سمندر میں بچھائی گئی انٹرنیٹ کیبل کو تخریب کاروں نے تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق شامی حکام نے بتایا کہ زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کو شام کے شہر طرطوس اور مصری شہر سکندریہ کے درمیانی علاقے میں تخریبی کارروئی کر کے نقصان پہنچایا گیا ہے۔
اس تخریبی کارروائی کے نتیجے میں شام میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔شامی ٹیلی کام سے متعلق ادارے نے بتایا کہ انٹرنیٹ کیبل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے اور مرمت کے کاموں میں ابھی وقت لگے گا۔ٹیلی کام حکام نے کہا یہ ایک منظم تخریبی کارروائی تھی، جس کا مقصد شام کے مواصلاتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا تھا۔









