سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت کا انتباہ

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزر ی کے مطابق سموگ(فضائی آلودگی )سے بچائو اوراحتیاطی اقدامات اختیار کرنے سے خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ،سموگ رواں ماہ سے فروری تک انسانی صحت کو شدیدمتاثر کرسکتی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق فضا ءمیں زہریلے مادے اورسردی مل کر …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزر ی کے مطابق سموگ(فضائی آلودگی )سے بچائو اوراحتیاطی اقدامات اختیار کرنے سے خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ،سموگ رواں ماہ سے فروری تک انسانی صحت کو شدیدمتاثر کرسکتی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق فضا ءمیں زہریلے مادے اورسردی مل کر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنے گی جبکہ سموگ سے صحت،معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہو گی۔

سموگ سے ماحولیاتی آلودگی ،سانس اور دل کی بیمار یوں سمیت کئی طرح کے بحران کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔ فضائی آلودگی سے بچوں،زیادہ عمر کے لوگوں اور پہلے سے بیمار افراد کو زیادہ خطرہ ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور اسلام آباد کو سموگ کے زیادہ خطرات ہیں۔ لاہور میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ ہے جہاں شہریوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میں صحت کے شعبے،اتھارٹیز اور ماہرین سموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں جبکہ بچوں کو زیادہ ریر باہر رہنے سے اجتناب برنا چاہئے ،متاثرہ علاقوں میں بڑے یا بچے ماسک کا استعمال کریں ۔