راولپنڈی ۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ سمیر منہاس نے یہ کارنامہ منگل کے روز ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے تین ملکی انڈر 19 سیریز کے فائنل میں انجام دیا۔ فائنل مقابلے میں سمیر منہاس نے جارحانہ …
سمیر منہاس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ سمیر منہاس نے یہ کارنامہ منگل کے روز ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے تین ملکی انڈر 19 سیریز کے فائنل میں انجام دیا۔
فائنل مقابلے میں سمیر منہاس نے جارحانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بن گئی۔ نوجوان بیٹر نے 51 گیندوں پر 5 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ ان کی اس تاریخی اننگز نے نہ صرف شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا بلکہ پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی بھی عکاسی کی۔
اس سے قبل تیز ترین یوتھ ون ڈے سنچری کا ریکارڈ بھارت کے ویبھو سوریاونشی کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ سمیر منہاس نے اس ریکارڈ کو دس گیندیں پہلے توڑ کر عالمی کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ کرکٹ ماہرین اور شائقین کی جانب سے سمیر منہاس کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔








