سندھی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے معروف پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت قاضی ممتاز حسین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سندھی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے معروف پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت قاضی ممتاز حسین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے سرانجام دیئے۔تقریب میں بیلجیم سے آئے ہوئے مہمان سہیل، یو اے ای سے میاں منیر پی قاضی محمد بشیر ایڈووکیٹ جنرل سندھ،نخبا ممتاز قاضی ایڈووکیٹ،ایف …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سندھی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے معروف پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت قاضی ممتاز حسین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے سرانجام دیئے۔تقریب میں بیلجیم سے آئے ہوئے مہمان سہیل، یو اے ای سے میاں منیر پی قاضی محمد بشیر ایڈووکیٹ جنرل سندھ،نخبا ممتاز قاضی ایڈووکیٹ،ایف یو جے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر آصف بشیر چوہدری،جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، فنانس سیکرٹری اظہار الحق خان نیازی، سابق صدر این پی سی شکیل انجم، انور رضا، سابق صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک، این پی سی نے سینئر نائب صدر احتشام الحق،نائب صدر شاہ محمد ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ، سینئراینکر صحافی علی رضا علوی، صدر پی آر اے ایم بی سومرو، قربان ستی، ملک منظور، قربان بلوچ، نذیر چارن سمیت سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی نے معزز مہمانوں کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پریس کلب آزادی اظہار رائے کا قلعہ ہے جو مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی محب وطن ہیں، ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ان کےشکوے پر برا ماننے کے بجائے ان کی ناراضگی کی اسباب کا جائزہ لینا چاہئے،ملک میں چلنے والے 90فیصد یتیم خانے اور فلاحی ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے مالی تعاون کے مرہون منت ہی چل رہے ہیں۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قاضی ممتاز حسین نے این پی سی آمد پر شاندار استقبال پر پریس کلب ، پی ایف یو جے اور آر آئی یوجے کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی کاروبار تو ملک سے باہر کرتے ہیں تاہم ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستانی صحافی اپنے قلم کے ذریعے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ دکھاتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی صحافیوں کے برطانیہ آنے پر اپنی خدمات پیش کرنےکا بھی اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر این پی سی کے سابق نائب صدر نذیر چراں کی طرف سےمعزز مہانوں کو سندھی ٹوپی ، اجرک اور یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں اور مہمانوں کیلئے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

 

مزید خبریں