سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اسٹیپ کے تعاون سے طلبہ و طالبات کی میراتھن ریس کا انعقاد

حیدرآباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں سٹوڈنٹ ٹیچرز انگیجمنٹ پروگرام (اسٹیپ)کے تعاون سے طلبہ اور طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 220 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔میراتھن ریس کا آغاز یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر سے ہوا، جو فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز تک تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر مکمل کی گئی …

حیدرآباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں سٹوڈنٹ ٹیچرز انگیجمنٹ پروگرام (اسٹیپ)کے تعاون سے طلبہ اور طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 220 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔میراتھن ریس کا آغاز یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر سے ہوا، جو فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز تک تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر مکمل کی گئی اور واپس انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ مقابلے کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات دئیے گئے۔بوائز میراتھن ریس میں فرسٹ ایئر کے طالب علم ضامن علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گرلز میراتھن ریس میں تھرڈ ایئر کی طالبہ جویریہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دونوں مقابلوں کے فاتح طالبعلم و طالبہ کو وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے ٹرافیاں پیش کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہیں۔تقریب کے دوران ڈائریکٹر آئی ٹی سینٹر ڈاکٹر میر سجاد ٹالپر، ڈاکٹر مختیار میمن، ڈاکٹر محمد یعقوب کوندھر، ڈاکٹر عارف مگسی سمیت اساتذہ، انتظامیہ کے افسران اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔