اوہائیو۔16اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل نے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سینٹیاگو گونزالیز اور ان کے فرانسیسی …
سنسناٹی اوپن،نیل سکوپسکی اور مائیکل وینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

مزید خبریں
اوہائیو۔16اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل نے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سینٹیاگو گونزالیز اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین کو شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل نے سخت مقابلے کے بعد میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سینٹیاگو گونزالیز اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین کو 3-6، 6-2 اور 4-10 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








